Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف دائر اپیل خارج

پیپلز پارٹی کے امیدوار جمال خان رئیسانی بھی الیکشن کے لئے اہل قرار
شائع 12 جنوری 2024 05:19pm

الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران دو رکنی بنچ نے بی این پی کے سردار اختر جان مینگل کے خلاف دائر درخواست کو خارج کردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمال خان رئیسانی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے منظور اور مسترد کئے جانے والے فیصلوں پر جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے سردار اختر جان مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل کو خارج کردیا۔

دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 264 سے امیدوار جمال خان رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی این اے 263 سے امیدوار روبینہ عرفان کی الیکشن ٹربیونل کے خلاف دائر درخواست کو خارج کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آئینی درخواست پر سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس اعجاز سواتی نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ سردار اختر مینگل ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024