پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا
عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا جس کی عدم تعمیل پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر گوہر ٹکٹوں کا اعلان نہ کر سکے، پارٹی ذرائع نے وجہ بتا دی
عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو 16 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
pti
Election commission of Pakistan
Peshawar High Court
Election 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.