Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکہ، برطانیہ نے یمن میں جنگ کا نیا محاذ کھول دیا، شدید بمباری

دو بڑے شہروں سے انخلا، فلسطینیوں کیلئے لڑنے کو تیار ہیں، حوثی رہنما
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 08:17am
برطانوی طیارہ میں پر بمباری کیلئے اڑان بھر رہا ہے۔ فوٹو روئٹرز
برطانوی طیارہ میں پر بمباری کیلئے اڑان بھر رہا ہے۔ فوٹو روئٹرز

یمن میں امریکا اور برطانیہ نے جنگ کا نیا محاذ کھول دیا ہے، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیئے گئے۔ دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے حوثیوں کے ٹھکانوں اور کشتیوں سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے حوثی شہر الحدیدہ اور حجہ سے لوگوں نے انخلا شروع کردیا ہے۔

یمن سے سامنے آنے والے مناظر میں کئی مقامات پر بمباری سے شعلے بلند ہونے دیکھے جا سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے رات گئے حوثیوں پر حملوں سے متعلق اپنی کابینہ کو آگاہ کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے گزشتہ روز حوثیوں کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔

اس دھمکی کے کچھ ہی دیر بعد حوثیوں نے ایک تجارتی جہاز پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد یمن پر بمباری شروع ہو گئی۔

دوسری جانب حوثیوں نے امریکا اور برطانیہ کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کردیا۔

انقلابی رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے فلسطینیوں کے لیے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، ہمارا ردعمل امریکی حملوں سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا، ڈرونزاور میزائلوں سے بحیرہ احمز میں امریکا اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے،

Gaza War

Yemeni Houthis