Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کوٹ ڈیجی کی مزید 7 لاپتہ توپوں کا سراغ لگالیا گیا

لاپتہ توپوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے کوٹ ڈیجی قلعے پہنچایا گیا
شائع 11 جنوری 2024 05:50pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کوٹ ڈیجی کے تاریخی قلعے کی لاپتہ توپوں کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے کہ کوٹ ڈیجی کی مزید 7 لاپتہ توپوں کا سراغ لگالیا گیا۔

کوٹ ڈیجی کے تاریخی قلعے کی لاپتہ توپوں کے معاملے پر ڈی جی محکمہ آثار قدیمہ منظور قناصرو نے توپوں کی واپسی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے کوٹ ڈیجی کی مزید 7 لاپتہ توپوں کا سراغ لگالیا۔

لاپتہ توپوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے کوٹ ڈیجی قلعے پہنچایا گیا، توپیں خیرپور کے ڈی سی ہاؤس، ایس پی ہاؤس اور ببرلو تھانے میں پائی گئیں۔

جنید علی شاہ نے کہا کہ تاریخی توپیں کوٹ ڈیجی کے قلعے پہنچادی گئیں، توپوں کو کوٹ ڈیجی کے قلعے پر دوبارہ نصب کیا جائے گا، توپوں کی عدم موجودگی قلعے کی تاریخی حیثیت متاثر کررہی تھیں، سندھ کے تاریخی مقامات قومی اثاثہ ہیں، حفاظت سب کا فرض ہے۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کوٹ ڈیجی کی لاپتہ توپوں کا نوٹس لیا تھا۔

Cultural Heritage Institute

Kot Diji

Missing cannons

cannons