Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد

جاں بحق ملازمین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 01:54pm

کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ اور تفتیش شروع کردی۔

کوہاٹ: ٹول پلازہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

ڈی ایچ او کے مطابق جاں بحق ملازمین کی شناخت مشتاق مگسی، غلام فرید، واجد خالطی اور عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔

لکی مروت: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملازمین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے اس حوالے سے مرحومین کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وفات پانے والوں میں الیکشن کمیشن کے آفیسر، دو ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ شامل ہے۔

Kandhkot

Dead Bodies Found

gas leakage

Election 2024

Election Jan 10 2024

Election Commission Office