Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور اور میانوالی سے عمران خان کے کاغذات مسترد، متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے منظور

اعظم خان نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 02:06pm
NA 122, appeal against rejection of Imran Khan papers dismissed - Aaj News

سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی گئی ہے، ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی نااہل ہوچکے ہیں، ان کے تجویز کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں۔

کاغذات نامزدگی پر سماعتوں کا آج آخری روز، بھائیوں کیلئے کل بڑا دن رہا

اپیلیٹ ٹریبونل راولپنڈی نے حلقہ این اے 89 میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی اور سابق چئیرمن پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے،اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم خان نیازی کے بھی پی پی 160 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی ہے۔

ایلیٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے پی پی 169 سے کاغذات نامزدگی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل

پی ایس61 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شرجیل میمن کی الیکشن میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، پی ایس 61 کے ووٹر انور علی نے الیکشن ٹریبونل میں دائر اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

اپیل کنندہ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ شرجیل میمن نے کاغذات میں گاڑیوں اورسونے کی اصل قیمت اور اسلحے کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کی ہے، شرجیل میمن نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔

کراچی میں الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 پر پی ٹی آئی کے تین امیدواوں خرم شیر زمان، مزمل اسلم اور عواب علوی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

imran khan

Election 2024

Election Jan 10 2024

NA 122

NA 130