Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ: ٹول پلازہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کیا
شائع 10 جنوری 2024 08:22am
Kohat: Major incident on toll plaza check post - Aaj News

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہوا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

KOHAT

terrorist attacks

Attack on Police Check Post

Lachi Toll Plaza