Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایجوکیشن کارڈ: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان

پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پرویز خٹک
شائع 09 جنوری 2024 04:02pm

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام ضروری ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنے 27 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا، جس میں امن، ترقی اور خوشحالی کو منشور کا بنیادی نکتہ قرار دیا گیا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے منشور میں کہا گیا ہے کہ مستحق طلبہ کے لیے ایجوکیشن کارڈ لایا جائے گا۔

پرویز خٹک کا کہن اتھا کہ منشور میں وہ چیزیں شامل کی گئی ہیں جو ہم پانچ سالوں میں مکمل کریں گے۔ اس میں زیادہ تر وہ چیزیں ہیں جن پر ساڑھے 8 سال کام کیا، ان کو ہم مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن، صحت اور پولیس کے محکموں کو مضبوط کریں گے، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ایک ہی سطح پر لائیں گے، تمام تعلیمی بورڈز کو ایک کرکے باقی کو سب کیمپسز کریں گے، لڑکیوں کے لئے وظیفے میں اضافہ کریں گے، تعلیمی ادراوں میں سیاسی مداخلت ختم کرکے انہیں خودمختار بنائیں گے۔

پرویز خٹک کے مطابق ہم نے پولیس میں ریفارمز کی ہیں لیکن مزید اصلاح کی ضرورت ہے۔ پولیس قانون کے مطابق کسی کے گھر میں جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئیز میں کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کریں گے۔ اسپتالوں میں دوائیاں جنریٹک نام سے لکھی جائیں گی۔ ریفریل سسٹم کو بہتر کرینگے۔ نوزائیدہ بچوں کے لئے تین اسپتال اور ایک اور کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی پیدوار بڑھانے کے لئے کام کریں گے، زرعی سامان رعایتی قیمتوں پر دیں گے۔

منشور کے مطابق سیاحتی علاقوں میں سہولیات دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پالیسی دیں گے باور یوکریسی اس پر عمل کرے گی۔

اس دوران پرویز خٹک نے کہا کہ میرے دور میں تعلیمی نظام میں بہتری آئی، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

PTIP

Election Manifesto