Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

زخمی حملہ آور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، پولیس
شائع 09 جنوری 2024 03:03pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا ، لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حملہ آور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

Bannu

Attack on Polio Team