شیر افضل مروت پختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پریشان، آج عمران خان کو شکایت کریں گے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئیر نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جس طرح وکلاء کو ٹکٹ ملے ہیں، خبیر پختونخوا میں اس طرح نہیں ہوا، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل کر خیبرپختونخوا کے ٹکٹوں معاملے سے آگاہ کروں گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کا عاطف خان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ آڈیو گروپ میں شئیر نہیں کرنی چاہئے تھی۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں کسی سے معافی نہیں مانگتا، لیکن عاطف خان کو کال کرکے ان سے معذرت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے صوبائی تنظیم سے نہیں مرکزی تنظیم سے مسئلہ ہے، مرکزی تنظیم شاید میری زبان اور پذیرائی کی وجہ سے مجھے پسند نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں ارباب شیر علی کو میں پسند نہیں، وہ مسلسل میری مخالفت کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی میں ہاں میں ہاں ملانے والا بندہ نہیں، کام کرنے والا بندہ ہوں۔
سینئیر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی انتخابی نشان کا مسئلہ فوری نوعیت کا کیس ہے، عدالت نے اگر آج انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ نہ دیا تو کل سپریم کورٹ میں کیس ہے۔
Comments are closed on this story.