Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا سیاسی مرکز ’باغِ جناح‘ تباہ حالی کا شکار

باغ میں کچرے کا ڈھیر، منشیات کے عادی افراد کے ساتھ ساتھ پارکنگ مافیا کا بھی ڈیرہ
شائع 09 جنوری 2024 09:58am
Bagh Jinnah Karachi is deprived of the attention of political parties - Aaj News

کراچی کا سیاسی مرکز باغ جناح جہاں بڑی بڑی سیاسی جماعتیں بڑے بڑے دعوے کرتی نظر تو آتی ہیں، مگر آج تک اس باغ کی حالت کوئی بدل نہ سکا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا جلسوں کے لئے اس کی صفائی تو کی جاتی ہیں لیکن مکمل اس کی کوئی دیکھ بھال نہیں۔

علاقہ مکینوں نے آج نیوز کو بتایا اس باغ میں کچرے کا ڈھیر ہے اور یہاں منشیات کے عادی افراد کے ساتھ ساتھ پارکنگ مافیا کا بھی ڈیرہ ہے۔

اٹھائیس ایکڑ پر محیط یہ باغ انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو جلسوں کے لئے تو یاد رہتا ہے لیکن اس کے بعد اسے بھلا دیا جاتا ہے۔

Bagh e Jinnah