Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور جوڈیشل کمپلیکس فائرنگ، وکلاء ہڑتال پر چلے گئے

عدالتوں کے سامنے فائرنگ افسوسناک ہے، پشاور بار کونسل
شائع 09 جنوری 2024 08:43am

گزشتہ روز پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی فائرنگ کے بعد وکلاء نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیے جانے کے بعد پشاور سمیت 11 اضلاع میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

باجوڑ دھماکے کے شہدا کی تعداد 6 ہوگئی، نماز جنازہ ادا

پشاور بار کونسل کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے سامنے فائرنگ افسوسناک ہے۔

گزشتہ روز پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق خلیل نے کہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکاروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، پولیس سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

Peshawar Judicial Complex

Lawyers on strike

Peshawar Bar Council