Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کروڑوں روپے کے پانی کی چوری پکڑی گئی

آپریشن کے دوران 33 انچ کی لائن سے 6،6 انچ کے 2 کنکشن برآمد
شائع 08 جنوری 2024 11:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کے پانی کی چوری پکڑلی۔

آپریشن ایف ٹی ایم کی 33 انچ کی لائن پر کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران 33 انچ کی لائن سے 6،6 انچ کے 2 کنکشن برآمد کرلیے گئے۔

غیر قانونی 6 انچ کنکشن سے کڑوڑوں روپے کا پانی چوری کیا جا رہا تھا، 6،6 انچ کے غیر قانونی کنکشن عارف قریشی نامی شخص کے گھر جا رہا تھا۔

عارف قریشی نامی شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جا رہا ہے، واٹر کارپوریشن کی مدعیت میں رضویہ تھانہ میں عارف قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

karachi

rangers

Nazimabad

water corporation

water theft