Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر تحریک انصاف کے کارکنان بھی سراپا احتجاج

تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہے، کارکنان کا الزام
شائع 08 جنوری 2024 05:43pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر تحریک انصاف، آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ ونگ کے کارکن سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے سینیئر قیادت سے انصاف کے لئے اسلام آباد کا رخ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے بعد ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر اب پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج ہیں، اور انہوں نے سینیئر قیادت سے انصاف مانگنے کے لئے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے۔

کارکنان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ناانصافی ہو رہی ہے، من پسند امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، اور پارٹی دھڑے بندی کا شکار ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین میں تحریک انصاف یوتھ ونگ اور انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن، کے پی 97 کرک کے امیدوار ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

کراچی : لیاری کے جیالوں کا بلاول ہاؤس کا رُخ، ٹکٹس کی غیرمنصفانہ تقسیم پر احتجاج

پیپلز پارٹی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر لیاری کے بعد گھوٹکی میں بھی اختلافات سامنے آگئے

کوئٹہ : پیپلزپارٹی کی بلوچستان خواتین ونگ کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر دھرنا

pti

Election 2024

Election Jan 8 2024