Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی نےسالانہ 3 ارب کے منافع کا اعلان کردیا

مجموعی رقم میں سے ڈیڑھ ارب روپے سندھ حکومت کو ادا کئے گئے
شائع 08 جنوری 2024 05:14pm
تھر کول۔ فوٹو:فائل
تھر کول۔ فوٹو:فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا ہے کہ تھرکول مائننگ کمپنی نے رواں سال تین ارب روپے کا منافع کمایا، جس میں سے ڈیڑھ ارب روپے سندھ حکومت کو ادا کئے گئے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے سالانہ 3 ارب کے منافع کا اعلان کردیا ہے، جس میں سے حکومت سندھ کو 1.5ارب روپے منافع کی ادائیگی کی جائے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ کمپنی منافع سے1.5 ارب روپے حکومت سندھ کو ادا کرے گی، کمپنی نے اب تک4.11 ارب روپے کا منافع حکومت سندھ کو ادا کیا۔

مقبول باقر کا کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بنتی ہے، زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے،
تھر کا کوئلہ سستی بجلی کی پیداوار اور حکومت کیلئے انتہائی منافع بخش ہے۔

thar coal

Sindh Engrocoal Mining Company

Sindh Engrocoal

Sindh coal