خام مال کی کمی کے باعث ادویات کی جعلی فیکٹریاں فعال
خام مال کی کمی سے ادویات بننا بند ہوئیں تو کئی ادویات کی جعلی فیکٹریاں لگ گئیں، منافع خور اور جعل ساز نقلی دوائیں بنا کر عوام کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔
ملک میں جعلی ادویات کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی ایکشن میں آگئی ہے۔ کراچی میں ریگولیٹری فیلڈ فورس نے چھاپہ مار کر دواؤں کی جعلی فیکٹری پکڑلی۔
اتھارٹی نے ایک بنگلے سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ و جعلی ادویات برآمد کرلیں۔
ان ادویات میں جعلی اینٹی بایوٹک سیرپ، انجکشن، کیپسول اور آٹھ برانڈز کی جعلی اینٹی بائیوٹکس برآمد کی گئیں۔
ڈرگ لیبارٹری سے تصدیق ہوئی کہ تمام مصنوعات ”جعلی“ تھیں اور ان مصنوعات میں بیان کردہ فعال اجزاء کی کمی تھی۔
خیال رہے کہ خام مال کی کمی کے باعث فارما کمپنیز نے کئی دوائیاں بنانا بند کردی ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں دوائیوں کی قلت ہے۔
جعلی ادویات کی فیکٹریاں اپنی مصنوعات سپلائی چین میں لاکر موت کی سودا گر بنی ہوئی ہیں، اور یہ مسئلہ حکومت اور فارما کمپنیز کے تعاون سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.