Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی نئی آڈیو لیک، وکلاء کو ٹکٹ دینے پر انکشاف

انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور کی دھمکیاں
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 12:15pm
Differences over distribution of tickets in PTI Khyber Pakhtunkhwa - Aaj News

پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء کو ٹکٹ نہ دینے پر اختلافات سامنے آگئے ہیں، اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور کی آڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

آڈیو میں قاضی انور کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میری فہرست پر من وعن عمل کا کہا تھا۔

قاضی انور کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر تین دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے۔

ن لیگ کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار

صوبائی صدر انصاف لائرز فورم آڈیو میں کہتے ہیں کہ سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں۔

پی ٹی آئی ٹیلی تھون میں کروڑوں جمع ہونے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء کو ٹکٹ نہ ملے تو صدر رہنے کا حق نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طےکریں گے۔

audio leak

Election 2024

Insaf Lawyers Forum (ILF)

Qazi Anwar

PTI Election Tickets

Election Jan 8 2024