Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھلے عام شیشہ کی دستیابی، وزیر داخلہ کے احکامات کی دھجیاں اڑ گئیں

پولیس مکمل طور پر خاموش
شائع 08 جنوری 2024 09:13am
Sheesha is available at Gulistan-e-Johar Tea shop - Aaj News

کراچی میں نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کے باوجود گلستان جوہر کے ایک چائے خانے میں شیشہ دستیاب ہے۔

نوجوانوں کے شیشہ پینے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے گلستان جوہر منور چورنگی پر واقع ”چائے بیٹھک“ نامی کیفے پر لوگ کھلے عام شیشہ پی رہے ہیں۔

اس حوالے سے شارع فیصل اور گلستان جوہر پولیس مکمل طور پر خاموش ہے اور کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں متعدد شیشہ کیفے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جاتے ہیں۔

gulistan e johar

Shisha Cafe

Chai Baithak