Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سٹی کورٹ میں وکیل کی جانب سے ٹریفک پولیس افسر پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

پولیس افسر نے وکیل کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا
شائع 07 جنوری 2024 08:32pm
فوٹو: آج نیوز اسکرین گریپ
فوٹو: آج نیوز اسکرین گریپ

سٹی کورٹ میں وکیل کی جانب سے پولیس افسر محمد یوسف پر تشدد کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی ہے، متاثرہ افسر نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

کراچی میں گزشتہ دنوں احاطہ عدالت میں وکیل کی جانب سے ٹریفک پولیس افسر پر تشدد کا واقعہ پپش آیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر اپنے موبائل میں کچھ دیکھنے میں مصروف ہے اور ساتھ کھڑے وکیل نے اسے اچانک زوردار تھپڑ مار دیا۔

اس دوران ٹریفک پولیس افسر اور وکیل کے ساتھ کھڑے دیگر افراد بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تاہم وکیل نے پے در پے پولیس افسر کے منہ پر تھپڑ رسید کئے اور دور ہوتے ہوئے ٓ پیٹ میں بھی لات مار دی۔

واقعے کے دوران ایک شخص مسلسل وکیل کو روکنے کی کوشش کرتا رہا، اور ایک پولیس اہلکار وکیل کو بیچ بچاؤ کے بعد وہاں سے لے گیا۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس افسر کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے وکیل کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

Karachi Police

City Court