Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک کل لگےگی

عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق گفتگو ہوگی، ذرائع
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 07:05pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عام انتخابات کے حوالے سے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقات کل شام ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق گفتگو ہوگی، دونوں جماعتوں میں این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ کل ہوگا، این اے 242 پر شہبازشریف اور مصطفی کمال امیدوار ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان، لیاری اور ملیر کی سیٹوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی پیشکش کرے گی، این اے 229، 230 اور 239 پر ن لیگ کو حمایت کی آفر کی جائے گی۔

دونوں جماعتوں نے عام انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی وفد میں رانا مشہود ، نہال ہاشمی اور دیگر شامل ہوں گے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں امین الحق ، انیس قائمخانی ، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024