Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردی کے باعث خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع

محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2024 10:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم نے پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کردی ہے، اور اس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت نے پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، اور صوبائی محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں نجی اور سرکاری اسکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے، جب کہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کی اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے 7 جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کی تھی۔

مزید پڑھیں:

اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

30 دسمبر کو صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ سرد موسم کے باعث 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی ہے، اور اب تمام اسکول جو یکم جنوری 2024 سے کھلنے تھے اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔

Summer Vacations

Summer

KPK caretaker government

kp schools

Kp Education Department