Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شدید دھند کے باعث 37 پروازیں منسوخ، موٹرویز نصف شب سے بند

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے۔ ہفتہ کو 27 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ہفتہ...
شائع 07 جنوری 2024 02:54am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے۔ ہفتہ کو 27 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے کئی موٹرویز مختلف مقامات سے بند کردی گئی ہیں۔

دھند کے باعث اسلام آباد سے ابوظبی کیلئے پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ کی گئی۔لاہور سے ابوظبی کےلیے پی آئی اے کی پروازکے264منسوخ کردی گئی۔

اسلام آباد سے گلگت کیلئے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔۔ اسلام آباد سے دبئی کیلئے پروازیں پی کے211اور212 بھی منسوخ ہوگئیں۔

پشاور سے شارجہ کےلیے پی آئی اے کی 2پروازیں منسوخ کردی گئی۔۔ لاہورسے بینکاک آنے اور جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز منسوخ کردی گئیں۔۔

لاہور سے کراچی کےلیے نجی ایئرلائن کی 3پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ہفتہ کی شب کو ایک بار پھر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔۔ موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے ایم فائیو کو ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کے باعث بند ہے۔ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے کاٹلنگ تک دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،شہری دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں

fog

Motorways Closed

fog flights