Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھر کی چھت پر آگ لگانے سے چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

چار زخمی، آگ بکریوں کو گرم رکھنے کیلئے لگائی گئی تھی
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 10:05am

حافظ آباد میں گھر کی چھت پر آگ لگانے سے چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

حافظ آباد کے نواحی گاؤں رامکے چٹھہ میں آتشزدگی کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں ملبے تلے دب کر میاں بیوں اور ان کی دو بیٹیوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ڈبلون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔

آصف نامی شخص نے اپنے گھر کی دوسری منزل پر بکریوں کے لیے آگ جلا رکھی تھی، جس کے باعث چھت اچانک نیچے آگری اور نچلی منزل کی چھت بھی اہلِ خانہ پر گر گئی، جس کے نتیجہ میں گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

کراچی: کورنگی ابراہیم حیدری میں عملیات کرنے والی ماں بیٹی قتل

جاں بحق افراد میں محمد آصف، اس کی بیوی شازیہ، چودہ سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اور پانچ سالہ بیٹی ذولیخہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Roof Collapse

hafizabad