Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ترجمان
شائع 05 جنوری 2024 03:22pm

کراچی یونیورسٹی کے قریب سی ٹی ڈی اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جامعہ کراچی کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت حسیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ملزم بینکوں کے باہر لوٹ مار میں ملوث ہیں، ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والےشہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان کی خبر ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچی، تو ملزمان نے سی ٹی ڈی موبائل پرفائرنگ کردی، تاہم جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا اور دوسرا بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، اور گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی سیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

CTD

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes