پاکستان کو یہ نہیں کہہ سکتے انتخابات کیسے کرائے، امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے۔
امریکہ نے برطانوی جریدے اکنامسٹ میں شائع عمران خان کے مضمون کا جواب بھی دے دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں، پاکستان سمیت دنیا میں کیسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے۔
امریکی ترجمان سے سوالات کیے گئے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا رہے ہیں۔
میتھیو ملر نے عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔۔ پاکستان میں جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
عمران نے برطانوی اخبار میں اپنے کالم میں الزام لگایا کہ ان کی حکومت امریکہ نے گرائی اور یہ کہ پاکستان میں انتخابات محض ڈھونگ ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ پاکستان میں اڈے قائم کرنا چاہتا تھا۔ ترجمان میتھیو ملر نے الزام مسترد کردیا۔
Comments are closed on this story.