Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

سوئی نادرن کا سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ

صورتحال بہتر ہونے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، ترجمان سوئی ناردرن
شائع 04 جنوری 2024 04:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سوئی ناردرن نے سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ صورتحال بہتر ہونے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن نے بیان جاری کیا ہے کہ گھریلو صارفین کی طلب میں اضافےکے پیش نظر سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ایس این جی پی ایل پشاور ریجن یاورعباس نے بتایا کہ پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 5 جنوری صبح 6 بجے سے معطل کردی جائےگی، اور صورتحال بہتر ہونے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات اور حکومت پاکستان کی گیس مختص کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے، متبادل انتظام گھریلو صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

CNG Station

sui northern gas pipelines limited