Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قلات : جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج، ڈی ایس پی معطل

مقدمہ جوڈیشل لاک اپ عملے کے خلاف درج کیا گیا
شائع 03 جنوری 2024 07:29pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قلات جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج لاک اپ عملے کے خلاف درج کرلیا گیا۔

محکمہ پولیس کی جانب سے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاررواٸی کی جارہی ہے۔ ایف آٸی آر درج کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو معطل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات جوڈیشل لاک اپ قلات سے 6 خطرناک قیدی لاک اپ کے دروازے کو نکال کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوٸے۔

جوڈیشل لاک اپ قلات سے فرار ہونے والے قیدیوں میں 302 کے قیدی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

قلات کے جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار

ریاست مخالف بلوچوں اور طالبان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، جان اچکزئی

کراچی : کارخانے میں دھماکا، آتشزدگی سے5 افراد جھلس کر زخمی

واقعہ کے بعد پولیس افسران اور اہلکاروں میں کھلبلی مچ گٸی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل لاک اپ ریاست قلات کے دور میں گھوڑوں کا اصطبل ہوا کرتا تھا۔

بلوچستان

Balochistan Police

Balochistan law and order situation