Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں2 مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے

دونوں ملزمان تشدد کے بعد شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل
شائع 03 جنوری 2024 03:41pm
فوٹو: آج نیوز
فوٹو: آج نیوز

شاہ لطیف ٹاون میں 2 مبینہ ڈاکوؤں کو عوام نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں2م بینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، اور عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مبینہ ملزمان کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر جناح اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی شناخت مقصود اور جمال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes