Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلات کے جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار

فرار ہونے والوں میں 302 کے قیدی بھی شامل ہیں، پولیس
شائع 02 جنوری 2024 06:48pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

قلات میں جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار ہوگئے، جن میں سزائے موت کے قیدی بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں واقع جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام قیدی لاک اپ توڑ کرفرار ہوئے، اور فرار ہونے والوں میں 302 کے قیدی بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندیاں کردی گئی ہیں، اور فرار قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

بلوچستان

Balochistan Police

Judicial lock up