Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں میں چکن کے بجائے مٹن یخنی پیئں

کراچی میں ملنے والی مٹن یخنی اپنے آپ میں منفرد
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 12:18am

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد یخنی اور سوپ کے اسٹالز کا رخ کر لیتی ہے ایسے میں بکرے کی یخنی کو طبی لحاظ سے بھی خاص اہمیت حاصل ہے ۔

اگر کوئی بیمار ہوجائے تو ہر کوئی اسے ہڈی کا سوپ یعنی یخنی پینے کا مشورہ دیتا ہے ایسے میں طبی ماہرین کی جانب سے زیادہ تر بکرے کی یخنی تجویز کی جاتی ہے لیکن عام طور پر بکرے کی یخنی ماکیٹوں میں دستیاب نہیں ہوتی ۔

بکرے کا نہ صرف گوشت بلکہ اس کی یخنی بھی طبی حوالے سے مفید سمجھی جاتی ہے، اگرآپ کے جوڑوں میں دردہوتویہ آپ کے لئے مفیدرہتی ہے ساتھ ہی ٹھنڈ سے بچاتی ہے اورجسم کوطاقت فراہم کرتی ہے۔

یخنی تیار کرنے کیلئے بکرے کی ہڈیوں کو اچھی طرح پانی میں ابال کر اس میں مختلف طرح کے مصالحہ جات ڈال کر بنایا جاتا ہے جس طرح مرغی میں گردن کی ہڈیاں اور بکرے میں گودے والی ہڈیاں یخنی کے لئے سب سے مفید ہوتی ہیں۔

دکان دار کا کہنا تھا کہ یہ یخنی میں اور میری اہلیہ مل کر بناتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے روزانہ تازے گوشت اور ہڈیوں کا استعمال کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس یخنی میں خاص مصالحہ جات کا استعمال کیا گیا ہے جو مرد و خواتین کی مختلف بیماریوں کیلئے مفید ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یخنی کا ذائقہ منفرد اور قیمت مناسب ہے اس لیے دور سے آئے ہیں۔

بکرے کا گوشت مہنگا ہونے کے باعث مناسب قیمت میں مٹن یخنی کی دستیابی کا کوئی تصور ہی نہیں ہے ۔

Karachi Police

Foods

Soup Shop

mutton Yakhni