Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلا واپسی کیس: الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر آج سماعت ہوگی

الیکشن کمیشن نے درخواست میں ڈویژن بینچ بنانے کی استدعا کی تھی
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 07:44am

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کی ضمنی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر آج جسٹس اعجاز خان سماعت کرینگے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف دائر کی گئی نظرثانی درخواست میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ واپس لینے اور کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا، جس کے بعد بلے کا نشان پی ٹی آئی کو دوبارہ مل گیا تھا۔

جسٹس اعجاز خان کل الیکشن کمیشن کی جانب سے چھٹیوں سے قبل ہی ڈویژنل بینچ تشکیل دینے سے متعلق استدعا پر سماعت کرینگے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیے تھے اور انتخابی نشان بلا بھی الاٹ نہیں کیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ معطل کردیا تھا۔

Peshawar High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

PTI bat symbol