Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شریفہ بی بی کیس کے 5 ملزمان جاں بحق

مقتولین شریفہ بی بی واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد تھے۔
شائع 01 جنوری 2024 02:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں مٹہ روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد کاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین شریفہ بی بی واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد شامل ہیں، جبکہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہیں۔

اکتوبر 2017 میں خاندانی تنازعہ پر ایک بااثر خاندان نے مخالف فریق کی شریفہ بی بی نامی جواں سالہ لڑکی کو برہنہ محلوں اور گلیوں میں گھمایا تھا۔

متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں تمام ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔

متاثرہ لڑکی کے بھائیوں نے مقامی پولیس پر کارروائی میں غفلت برتنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے انصاف کی اپیل کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان کی بہن کو سجاول اور ان کے ساتھیوں نے پانی کے تالاب سے اس وقت اٹھا لیا تھا جب وہ سہیلیوں کے ساتھ پانی لینے گئی تھیں، جس کے بعد وہ ایک گھر میں چھپ کر پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے باہر نکالا اور غیر قانونی طور پر حراست میں بھی رکھا۔

شریفہ بی بی نے ایف آئی آر سے قبل بیان دیا تھا کہ مقامی پولیس نے اس کے بھائی اور انکل کو حراست میں لیا تاکہ کیس کی پیروی سے روک سکیں۔

دوسری جانب پولیس کی ابتدائی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی کو اپنے ٹھکانے پر لے جایا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ برہنہ پریڈ جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

firing

Dera Ismail Khan