Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی وکلاء اور پولیس آپس میں الجھ پڑے

معاملہ حل نہیں کیا گیا تو سڑک بند کریں گے، آئی ایل ایف
شائع 01 جنوری 2024 12:18pm

پشاور میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء اور پولیس آپس میں الجھ پڑے، آئی ایل ایف ممبرز کا کہنا ہے کہ پولیس زبردستی کاغذات نامزدگی پر اپیلیں دائر کرنے والوں کو روک رہی ہے۔

آئی ایل ایف کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت درخواستگزاروں کو روکا جارہا ہے۔

انصاف لائرز فورم نے مطالبہ کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے سیکیورٹی ہٹادی جائے، عدالت نہیں آئیں گے تو کہاں جائیں گے، اگر معاملہ حل نہیں کیا گیا تو سڑک بند کریں گے۔

دوسری جانب ایس پی کینٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کسی کو روکا نہیں جارہا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شناخت کے بعد ہائیکورٹ میں داخلہ دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی اپیلیں پاور آف اٹارنی کے تحت جمع کرائی جا رہی ہیں۔

انصاف لائرز فورم کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی کے تحت اپیل جمع کراسکتے ہیں، پاور آف اٹارنی کی صورت میں خود پیشی درکار نہیں۔

ہائیکورٹ کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Peshawar High Court

Election 2024

Election Jan 1 2024

Insaf Lawyers Forum (ILF)