Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا عوام کو نئے سال پر بڑا تحفہ

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق روک دیا گیا
شائع 01 جنوری 2024 09:36am

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے سال پر ایک بڑا تحفہ دیا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق روک دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محنس نقوی کا کہنا ہے کہ 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، 9 جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح کردیا، وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا معائنہ کیا جہاں کارپٹیڈ حوالات، نیا ماحول، آرام دہ صوفے و کرسیاں اور یونیفارم میں ملبوس فرنٹ ڈیسک کا عملہ موجود تھا۔

محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹنگ روم، ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا ۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو مبارکباد دی۔

mohsin naqvi

Driving License Fees

Police Station Upgradation