Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کی موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق اہم وضاحت

تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، سیکرٹری تعلیم سندھ
شائع 31 دسمبر 2023 10:53pm
فوٹو – فائل
فوٹو – فائل

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ ڈاکٹر شیرین مصطفیٰ ناریجو نے کہا ہے کہ سندھ میں اسکول یکم جنوری کو ہی کھلیں گے۔

سیکریٹری تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کے حوالے سوشل میڈیا پر چلنے والے نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت دی ہے۔

ڈاکٹر شیرین مصطفیٰ ناریجو نے موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے چلنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں اسکول یکم جنوری کو ہی کھلیں گے، والدین اور طالب علم فیک نوٹیفکیشن پر دھیان نہ دیں، تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Cold Weather

تعلیم

school holidays