Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 122: عمران کے کاغذات اخلاقی پستی پر سزا کے باعث مسترد، تحریری فیصلہ

شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں، فیصلہ
شائع 31 دسمبر 2023 01:38pm

لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری ہوچکا ہے، جس کے تحت عمران خان کے کاغذات اخلاقی پستی پر سزا کے باعث مسترد کیے گئے۔

ریٹرنگ افسر کا تحریری فیصلہ آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی کو اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گی ہے، ان کی سزا تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی پانچ سال کے لیے ہوئی ہے، ان کی نااہلی بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں، سابق چیرمین پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کئے تھے۔

imran khan

Written Order

Election 2024

nomination papers reject

Election Dec 31 2023