Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023 میں ہم سے بچھڑنے والے شوبز ستارے

نیا سال اپنے ساتھ نئی رونقیں لائے گا، نئی محفلیں سجیں گی لیکن ان محفلوں میں کئی فنکاروں کی کمی نظر آئے گی جو سال 2023 میں ہم سے جدا ہوگئے۔
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2023 10:18pm

سال 2023 جہاں اچھی یادوں کےساتھ رخصت ہو رہا ہے وہیں اس برس کئی شوبز ستارے ہم سے بچھڑ گئے۔

نیا سال اپنے ساتھ نئی رونقیں لائے گا، نئی محفلیں سجیں گی لیکن ان محفلوں میں کئی فنکاروں کی کمی نظر آئے گی جو سال 2023 میں ہم سے جدا ہوگئے۔

10 جنوری 2023 کو لوگوں کے چہرے پر ہنسی بکھیرنے والے مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

ایک ماہ بعد ہی یعنی فروری میں بلوچ ثقافت کو زندہ اجاگر کرنے والے گلوکار واسو خان طویل علالت کے بعد سکھر کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

معروف صداکار اور اداکار ضیا محی الدین 13 فروری کو اپنے چاہنے والوں کو غمزدہ کرگئے۔

چھ مارچ کو منفرد اداکاری سے کرداروں میں جان ڈالنے والے قوی خان بھی کینیڈا میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ نو اپریل 2023 کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے۔

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد اور پی ٹی وی کے سابق اداکار خالد سعید بٹ تیرہ اپریل کو انتقال کر گئے۔

پاکستانی ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار شبیر رانا سات مئی کو خالق حقیقی سے جاملے ۔

پی ٹی وی کو مقبول پروگرامز دینے والے معروف اداکار وڈرامہ نویس شعیب ہاشمی بیاسی برس کی عمر میں 6 مئی کو دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔

پانی دا بلبلا سے شہرت پانے والے گلوکار یعقوب عاطف بارہ مئی کو داغ مفارقت دے گئے۔

عروسہ، انکل عرفی اور آنگن جیسے مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے یوسف شکیل انتیس جون کو دنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

گردے کے عارضے میں مبتلا کوک اسٹوڈیو کے معروف گلوکار اسد عباس کا انتقال پندرہ اگست کو ہوا۔

باصلاحیت مصور، مجسمہ ساز باکمال اداکار اکبر خان بائیس اگست کو اپنے چاہنے والوں کو روتا چھوڑ گئے ۔

پی ٹی وی کے ڈرامہ گیسٹ ہاؤس کے مشہور اداکار شبیر مرزا ستمبر میں انتقال کر گئے .

میزبان ، اداکارہ اور ہدایتکارہ نوشین مسعود چھ دسمبر کو دنیا سے رخصت ہوئیں۔

Pakistani Celebrities

year Ender 2023

Celebrities died in 2023