آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران ہوئی جھڑپ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تو فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
تاہم، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد پانچ دہشتگردوں کو مار ڈالا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمد ہوا اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسی اور ممکنہ دہشتگرد کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن ، استحکام اورترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed on this story.