Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوری مرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے

مرزا فیملی کے پی ایس 70، 71 اور 72 کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
شائع 30 دسمبر 2023 02:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بدین میں این اے 23 پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں اورمرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

مرزا فیملی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو نے اعتراضات جمع کروائے تھے۔

اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ مرزا فیملی بینکوں کی نادہندہ ہے۔

ریٹرننگ آفیسر (آر او) محمد نواز نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

آر او نے کاغذات این اے 223 پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا اور ان کے بیٹے حسام مرزا کے بھی کاغذات مسترد کردیے۔

مرزا فیملی کے پی ایس 70، 71 اور 72 کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

GDA

Fehmida Mirza

badin

Zulfiqar Mirza

Election 2024

nomination papers reject

Election Dec 30 2024

NA 23