Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کی تمام زکوٰۃ کمیٹیاں تحلیل

زکوة کمیٹیوں کی مدت 29 دسمبر کو پوری ہوگئی تھی
شائع 30 دسمبر 2023 01:27pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حکومت بلوچستان نے تمام اضلاع، تحصیل اور لوکل زکوٰۃ کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زکوٰۃ کمیٹیوں کی مدت 29 دسمبر کو پوری ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں تحلیل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات زکوٰۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمینزمعطل کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تعینات زکوٰۃ و عشر کمیٹیوں کے چیئرمینز معطل

محکمہ اوقاف سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمینز دفاتر، سرکاری گاڑیاں اور دیگر سہولیات استعمال نہیں کریں گے جب کہ اب ضلعی زکوۃ چیئرمینز کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔

بلوچستان

zakat committees