Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کیخلاف الیکشن کمیشن نے اپیل دائر کردی

حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دینے کی استدعا
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 02:40pm

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آج پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی اانتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، تاہم، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا تھا۔

لیکن گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آج الیکشن کمیشن میں قانونی ٹیم کی جانب سے نظرثانی اپیل پر مشاورت کی گئی جس کے بعد اپیل دائر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ حکم امتناع ختم کرے اور کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیا جائے۔

Peshawar High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

PTI bat symbol