Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خالد مقبول صدیقی نے پورے ملک میں انقلاب لانے کی ذمہ داری لے لی

8فروری پاکستان کے مقدر کو بدلنے کا دن ہے، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان
شائع 29 دسمبر 2023 11:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پورے ملک میں انقلاب لانے کی ذمہ داری لے لی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت سرجانی ٹاؤن میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سرجانی میں یہ شب سنائی ہے جس میں بڑی رعنائی ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کی صف میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین نہیں ہوتیں، ہم اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہیں، پورے پاکستان کے حصے کا انقلاب لانے کی ذمہ داری لے رہے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں جب مائیں بہنیں نکلیں گیں تو تبدیلی آئے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے صحیح راستہ صحیح وقت پر چنا ہے، آپ کے صبر نے ظالم اور جابر کے حوصلے توڑ کر رکھ دیے ہیں، 2024 میں آنا والا سال میری ماؤں بہنوں کی حکمرانی کا ہوگا، جو بناتے ہیں وہ چلا سکتے ہیں، آپ کے مقدر کا دروازا بہت قریب ہے، فیصلہ روڈ پر نہیں ہمیں ووٹ کے ذریعے کرنا ہے، اس دفعہ نتیجہ ووٹ کے ذریعے آنا چاہیئے نوٹ کے ذریعے نہیں، 15 سال سے پیپلز پارٹی کو کرپشن کی چھوٹ دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22 ہزار ارب ہم نے ایک جماعت کو ٹیکس کی شکل میں دیے ہیں، آپ نے اپنا حوصلہ جوڑ کر رکھا، کسی میں ہمت نہیں آپ کے ووٹ نہ گنے، اب الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہونی چاہیئے، سلیکشن کے ذریعے الیکشن نہیں ہونا چاہیئے۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ حق پرستوں کا دور آنے والا ہے لیکن ہمیں سنبھل کر چلنا ہے، 8 فروری پاکستان کے مقدر کو بدلنے کا دن آپ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اس بار نہ دھمکی دی ہے نہ دھمکی سنی ہے، ہم نے برابری کی بنیاد پر گفتگو کی ہے، ہماری جدوجہد یہ ہے کہ ہم پورے پاکستان کو لے کر چلیں، جدوجہد کے نتیجے میں 40 دن میں آپ کو جیت ملے گی۔

مزید پڑھیں

ایم کیوایم پاکستان کا این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار

ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون پیپلز پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کا پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں کا آغاز، ٹکٹ تقسیم کیلئے 8 رکنی بورڈ قائم

karachi

MQM

MQM Pakistan

khalid maqbood siddiqui

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024