Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : پیپلزپارٹی کی بلوچستان خواتین ونگ کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر دھرنا

خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر من پسند افراد کے نام دیئے گئے، مظاہرین
شائع 28 دسمبر 2023 08:13pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کی بلوچستان خواتین ونگ نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی کے مرکزی دفتر پشین اسٹاپ پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

خواتین ورکرز نے صوبائی قیادت کی جانب سے اپنی قریبی رشتہ دار خواتین اور ساتھیوں کو ٹکٹ دئیے جانے کے تحفظات کے پیش نظر پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

خواتین رہنماؤں ثناء درانی اور دیگر نے اس موقع پر کہا کہ جب پارٹی جلسہ یا دیگر ایونٹ ہوتے ہیں تو وہاں ہم کارکنان قربانیاں دیتے ہیں مگر ٹکٹ دیتے وقت ایسے افراد کے نام لسٹ میں شامل کئے جا رہے ہیں جو چند دنوں قبل پارٹی میں شام ہوئیں یا پھر اپنے رشتہ داروں کے نام دیئے گئے۔

پیپلزپارٹی کی خواتین مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان خواتین ونگ کی صدر کارکنان کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر من پسند افراد کے نام دیئے گئے۔ مظاہرین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لے اور مخلص پارٹی کارکنوں سے انصاف کریں۔

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024