Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی اسلام آباد روانگی
شائع 28 دسمبر 2023 07:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

9 مئی کے واقعات میں درج ایک مقدمے خدیجہ شاہ کو لاہور سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ کو بجلی گھر تھانے میں درج ایک مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئیں۔

PTI Leaders Left Party

khadija shah

MAY 9 RIOTS