Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چنیوٹ میں بدبخت بیٹے نے زمین کے تنازعے پر باپ اور چچا کو قتل کردیا

مرنے والوں کی شناخت صدام اور شہادت کے نام سے ہوئی ہے
شائع 28 دسمبر 2023 06:22pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کوٹ قاضیاں میں زمین کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ اور چاچا کو فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا۔

چنیوٹ کے نواحی علاقے کوٹ قاضیاں میں تھانہ صدر کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے باپ اور سگے چاچا کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہوئے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں ااور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں مرنے والوں کی شناخت صدام اور شہادت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعہ پر رونما ہوا، جس میں بیٹے نے اپنے باپ کو چاچا کو گھر میں فائرنگ کرتے ہوئے قتل کیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ صدر پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

Target Killing

Punjab police