Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ، بچہ جاں بحق، ایک زخمی

آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 07:23pm

کراچی میں ضلع ملیر میں تجاوزات کےخلاف کارروائی پر مزاحمت کی گئی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر ناردرن بائی پاس پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، اینٹی انکروچمنٹ اور پولیس کی جانب سے تجاوزات کےخلاف کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: پرانا گولیمار میں منشیات کےعادی افراد کی ویڈیو وائرل، آپریشن شروع

کراچی: مونگ پھلی کے ٹھیلے پرنصب گیس سلینڈر میں دھماکہ

رواں سال دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری

علاقہ مکینوں کی مزاحمت کی وجہ سے تجاوزات کےخلاف کارروائی کرنے والا ایم ڈی اے کا عملہ مشینری چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

karachi

protest

Karachi Police