Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات آج نیوز کو موصول
شائع 28 دسمبر 2023 06:08pm

رواں سال دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں، آج نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے رواں سال دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات آج نیوز کو موصول ہوگئیں۔

دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی نے 3 ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو شیئر کئے، اور پی ٹی اے نے 2 ہزار 560 اکاؤنٹس بلاک کردیے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں سال 23 ٹارگٹس کا ڈیٹا متعلقہ دفاتر کو ارسال کیا، 15 ٹارگٹ محکمہ انسداد دہشتگردی کے پی کے ساتھ شئیر کئے۔

مزید پڑھیں:

تحریک انصاف کا تصدیق شدہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بن گیا

صارفین ابھی سم بند کرانے پر چارجز ادا نہ کریں ، پی ٹی اے

دنیا کی نصف آبادی کے پاس اب بھی اسمارٹ فون نہیں ہے

دستاویز کے مطابق 77 آن لائن اسلحہ ڈیلرز کا ڈیٹا سنئیر پولیس افسران کے ساتھ شئیر کیا گیا، اور
ناپسندیدہ گفتگو والے 53 فیس بک اکاؤنٹس، 20 ٹویٹر اکاونٹس کا ڈیٹا ایف ائی اے کو ارسال کیا گیا۔

Fake Medicines

Social media trolling

Fake Social Media Accounts