جیلوں کے قید افراد کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ
قیدی جیل میں مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے
انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا عثمان محسود کا کہنا ہے کہ صوبے کی جیلوں کے قیدیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جیل نے بتایا کہ بینک اکاؤنٹس کی منظوری ویلفیئر فنڈ رولز 2023 کے تحت دی گئی ہے، یہ رولز قیدیوں کی جانب سے خاندان کی کفالت کیلئے بنائے گئے ہیں۔
آئی جی عثمان محسود نے کہا کہ قیدیوں کے اکاؤنٹس کیلئے بینک آف خیبر سے بات کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق قیدی جیل میں مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے، قیدیوں کو ملنے والی اجرت کا 60 فیصد ویلفئیر فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق جیل میں قیدی چمڑے کے کارخانوں، پی سی او اور کینٹین میں بھی مزدوری کرسکیں گے۔
KPK
Prisoners' bank accounts
IG Jail KPK
مقبول ترین
Comments are closed on this story.