Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی آئی جی اور سیکرٹری پنجاب کو ہٹانے کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا ایکشن

الیکشن کمیشن نے ”لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی“ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی شکایت پر مراسلہ جاری کردیا
شائع 28 دسمبر 2023 01:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے ایک اور درخواست دائر کردی ہے جس میں آئی جی اورچیف سیکرٹری پنجاب کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وکیل شعیب شاہین کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یہ دونوں افسران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں روکی جائیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو جانچ پڑتال کے عمل میں شامل کیا جائے۔

قبل ازیں، پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے معاملے پر الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ”لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی“ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی شکایت پرایکشن لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھا جس میں ہدایت کی گئی کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل کو محفوظ بنایا جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ امیدواروں اور ان کے تائید کنندگان کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور کسی سیاسی رہنما یا جماعت کو بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔

pti

IG Punjab

chief secretary punjab

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Dec 28 2023