Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2024: جاوید شیخ نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

یہ فلم بڑے بجٹ کی ہوگی، جاوید شیخ
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 12:26am

سینیئر اداکار جاوید شیخ کا نئے سال 2024 میں بحثیت ہدایتکار اپنی فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔

گزشتہ دنوں پاکستانی فلم چکڑ کے ریڈ کارپٹ پر جب اداکار جاوید شیخ سے پوچھا گیا کہ نیا سال کیسا ہوگا؟ تو اداکار کا کہنا تھا کہ نیا سال شوبز انڈسٹری کیلئے بہت اچھا ہونے والا ہے ۔

اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ آنے والے سال میں وہ ایک بار پھر اپنی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں بڑی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے ۔

اداکار نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بڑے بجٹ کی ہوگی اور اس کی 70 فیصد شوٹ یورپ جبکہ 30 فیصد عکس بندی پاکستان میں ہوگی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کیلئے وہ بہت پُرامید ہیں اور ان کے خیال میں سال 2024 جلد اختتام ہونے والے 2023 سے بہتر ہوگا ۔

واضح رہے کہ بے شمار بالی ووڈ اور پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے جاوید شیخ اس سے قبل ماضی میں بھی کئی فلم بناچکے ہیں ان کی ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم وجود 2018 میں سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی ۔

فلم وجود میں جاوید شیخ ، ندیم اور شاہد پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور، سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکار آدتی سنگھ شامل تھیں ۔

Javed Sheikh